اہم خبریںپاکستان

پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لانے کا متفقہ فیصلہ کرلیا۔

اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ نوازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اس سے قبل پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچے تو شہباز شریف نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

پی ڈی ایم اجلاس میں اکرم درانی، حمزہ شہباز، مریم نواز ، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ،رانا ثنااللہ شریک ہوئے جبکہ اسحاق ڈار، عابد شیر علی، آفتاب شیر پائو سمیت دیگر رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے نمبرز پورے ہیں، نمبر گیم کوئی مسئلہ نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ صرف بندوں کے کلیئر ہونے کی بات ہے کہ ہم نے کس کو لینا ہے اور کس کو نہیں، پہلے عدم اعتماد اسپیکر کے خلاف آئے گی یا وزیراعظم کے خلاف اس کا فیصلہ قیادت کرے گی اور تاریخ کا تعین کسی مٹینگ میں نہیں کیا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے لئے تاریخ کا تعین میاں نواز شریف اور دیگر جماعتوں کے سربراہ خفیہ طور پر کریں گے، ہمیں ایمپائرز کی ضرورت نہیں ہے، ہم اپنے سیاسی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button