اہم خبریںبین الاقوامی
ڈاؤن سنڈروم کا شکار بچی کی تضحیک پر مقدونیہ کے صدر طالبہ کو خود اسکول چھوڑنے پہنچ گئے

مقدونیہ کے صدر اسٹیو پینٹاروسکی نے ڈاؤن سنڈروم کا شکار بچوں کے خلاف معاشرے میں رائج امتیازی رویوں کی حوصلہ شکنی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔
مقدونیہ میں ڈاؤن سنڈروم کا شکار 11 سالہ طالبہ کو اسکول میں ساتھیوں کی جانب سے تضحیک کا نشانہ بنایا گیا۔
مقدونیہ کے صدر کو جب یہ معلوم ہوا کہ 11 سالہ ایمبالہ کو ڈاؤن سنڈروم کے باعث دوسروں سے مختلف ہونے کی وجہ سے اسکول میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور بچے اس کا مذاق اڑاتے اور اسے دھمکاتے ہیں تو انہوں نے بچی اور اس کے والدین سے ملاقات میں ان کی دلجوئی کی۔




