اہم خبریںبلوچستانپاکستان

نصیر آباد میں پیپلزپارٹی کا عوامی طاقت کا مظاہرہ ، بلاول بھٹو خطاب کریں گے

نصیر آباد : بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں پیپلزپارٹی آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے، جلسے میں شرکت کیلئے جیالوں کی آمد جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جلسہ گاہ میں سٹیج تیار کر دیا گیا، ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار ہے، ڈھول کی تھاپ پر جیالے رقص کر رہے ہیں جبکہ پارٹی ترانے بھی کارکنوں کا جوش بڑھا رہے ہیں۔ جلسے کے موقع پر اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

دریں اثنا ٹھٹھہ میں 27 فروری کو پپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے لانگ مارچ کے اعلان کی تیاری کے سلسلے میں پارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر ناصر شاہ ،مکیش چاولا، شرجیل انعام میمن سمیت پارٹی کی اعلی قیادت موجود تھی ۔ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر صادق میمن کے زیر صدارت اجلاس میں ایم پی اے سید ریاض شاہ شیرازی ،حاجی علی حسن زرداری سمیت ٹھٹھہ سجاول کی مقامی قیادت نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button