کنگنا رناوت پر ماسک نہ لگانے پر مداحوں کی تنقید

0 29

ممبئی ( شوبز ڈیسک) اداکارہ کبھی اپنے بیانات، کبھی فلموں میں ادا کیے جانے والے کردار تو کبھی دوسروں پرتنقید کرکے متعدد بارتنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔اب اداکارہ کواس وقت سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا جب وہ ممبئی ایئرپورٹ پرموجود تھیں اورانہوں نے ماسک بھی نہیں لگایا ہوا تھا۔نہ صرف یہ بلکہ اداکارہ فوٹوگرافرزکو وکٹری کے ایسے پوزدے رہی تھیں کہ جیسے وہ کوئی جنگ فتح کرکے آئی ہوں ۔ صارفین نے ان کے سٹائل پرکہا کہ ‘واہ نوماسک نوانٹری کو کیا اگنورکیا گیا ہے ، یہ نا انصافی ہے ’ ایک اورنے کہا کہ ‘’ یہ کوئی مہارانی ہیں جو ماسک نہیں لگارہیں ’ جب کہ ایک اورنے کہا کہ ‘یہ جیت کا نشان کیوں بنارہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.