ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان سکواڈ کا شیڈول تیار

0 33

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان سکواڈ کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم 14 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔ قومی سکواڈ کے کھلاڑی دبئی میں ایک روزہ قرنطینہ کریں گے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو 16 اکتوبر سے ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ سے قبل دو وارم اپ میچز کھیلے گی۔ قومی ٹیم ویسٹ انڈیز اور ساؤتھ افریقہ کے خلاف وارم میچز کھیلے گی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ 18 اکتوبر جبکہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان نے بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلنا ہے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ 26 اکتوبر کوشیڈول ہے ۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.