اہم خبریںپاکستانشوبز

اداکار عمرشریف کی طبیعت میں بہتری، ایئر ایمبولنس امریکہ روانگی کیلئے تیار

کراچی  : اداکار عمرشریف کو طبیعت میں بہتری کے بعد ایئر ایمبولنس کے ذریعے آج مزید علاج کیلئے امریکا روانہ کیا جائے گا۔

قبل ازیں اداکار کی طبیعت بگڑنے کے باعث بیرون ملک روانگی موخر کر دی گئی تھی، ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران عمر شریف کا بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث طبیعت بگڑی جس کے بعد انکو فوری طور پر سی سی یو وارڈ منتقل کردیا تھا جہاں ڈاکٹرز کی سرتوڑ کوششوں کے بعد ان کی حالت سفر کے قابل ہو گئی ہے۔

ائیرایمبولینس کراچی ائیرپورٹ پر روانگی کیلئے تیار ہے جو اداکار کو جرمنی کے راستے امریکہ پہنچائے گی۔ واضح رہےکہ اداکار عمر شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، ان کے امریکہ علاج کے لئے سندھ حکومت تعاون کر رہی ہے، ائیرایمبولینس کے ذریعے انہیں واشنگٹن منتقل کیا جائے گا جہاں جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں علاج کیلئے انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button