اہم خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے نااہلی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

خیال رہے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے وزیراعلی سندھ کی نااہلی کے لئے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ وزیراعلی سندھ صادق اور امین نہیں رہے، مراد علی شاہ نے امریکا کی دہری شہریت الیکشن کمیشن سے چھپائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button