اہم خبریںبین الاقوامی
یورپی یونین:پاکستان کا جی ایس پی پلس درجہ برقرار

برسلز : یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھا ہے ۔یورپی کمیشن کے مطابق یورپی یونین اور پاکستان جوائنٹ کمیشن میں مشاورت جاری ہے ، موجودہ جائزے میں انفرادی طورپر پاکستان پر بات نہیں ہوئی۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس کی نئی شرائط پر بات ہوئی ہے اور نئی شرائط میں 6 نئے کنو نشنز شامل کئے گئے ہیں۔یورپی کمیشن کے مطابق نئے کنو نشنز میں معذور افراد کے حقوق، چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور ماحولیات کا تحفظ شامل ہے ۔خیال رہے کہ جی ایس پی پلس کے تحت پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک رسائی پر دی جانے والی مراعات جاری رہیں گی۔



