کھیل
ورلڈ 6ریڈ سنوکر ،قومی کیوئسٹ کواٹر فائنل میں داخل

دوحہ ( سپورٹس ڈیسک ) دوحہ میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں حارث طاہر نے متحدہ عرب امارات کے خالد کمالی کو ہرایا جبکہ بابر مسیح نے راؤنڈ آف 16 میں بیلجیئم کے کیون ہینسنز کو شکست دی۔ورلڈ 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کا کوارٹر فائنل آج شام ہو گا جس میں کوارٹر فائنل میں پاکستان کے بابر مسیح اور حارث طاہر ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل ہوں گے ۔



