کھیل

قومی ٹی ٹونٹی ستارے پنڈی سٹیڈیم میں جگمگانے کیلئے تیار

لاہور، راولپنڈی( سپورٹس رپورٹرز) پاکستان کے ٹی ٹونٹی ستارے 23 ستمبر سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے ۔ ایونٹ 13 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ میگا ایونٹ کیلئے اعلان کردہ پندرہ رکنی قومی سکواڈ سمیت تینوں ریزرو کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں اپنی اپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کریں گے ۔پرجوش تماشائیوں کیلئے ایونٹ کا پہلا مرحلہ راولپنڈی اور دوسرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔ راولپنڈی میں شروع ہونے والا مرحلہ 3 اکتوبر تک جاری رہے گا، جہاں کل 18 میچز کھیلے جائیں گے ۔ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، جہاں فائنل سمیت کل 15 میچز کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کے دونوں فائنلز 12 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے ۔ بابراعظم ایونٹ میں سنٹرل پنجاب کی قیادت کریں گے ۔ شاداب خان ناردرن،امام الحق بلوچستان،سرفراز احمد سندھ ،رضوان خیبرپختونخوا جبکہ صہیب مقصود سدرن پنجاب کی قیادت کرینگے ۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بہترین کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت سے ٹورنامنٹ کی اہمیت بڑھ جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button