اہم خبریںپاکستان

جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ، 7 جوان شہید

راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، خفیہ معلومات پر آپریشن جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے جبکہ 5 دہشتگرد بھی ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button