پاکستان
کے پی کے نے پشاورسمیت صوبے کے 9 اضلاع کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں

صوبائی حکومت نے پشاورسمیت صوبے کے 9 اضلاع کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
این سی اوسی کے گزشتہ روزفیصلوں کی روشنی میں خیبرپختونخواہ حکومت نے پشاورسمیت صوبے کے 9 اضلاع کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں۔ محکمہ تعلیم اس ضمن میں با ضابطہ اعلامیہ کچھ دیر میں جاری کردے گا۔
9 اضلاع میں پشاور، مردان، صوابی، مالاکنڈ، سوات، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان شامل ہیں جہاں کورونا تعطیلات میں 15 ستمبرتک توسیع کردی گئی ہے۔




