پاکستان

کے پی کے نے پشاورسمیت صوبے کے 9 اضلاع کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں

صوبائی حکومت نے پشاورسمیت صوبے کے 9 اضلاع کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

این سی اوسی کے گزشتہ روزفیصلوں کی روشنی میں خیبرپختونخواہ حکومت نے پشاورسمیت صوبے کے 9 اضلاع کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں۔ محکمہ تعلیم اس ضمن میں با ضابطہ اعلامیہ کچھ دیر میں جاری کردے گا۔

9 اضلاع میں پشاور، مردان، صوابی، مالاکنڈ، سوات، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان شامل ہیں جہاں کورونا تعطیلات میں 15 ستمبرتک توسیع کردی گئی ہے۔

اس سے قبل صوبے کے 8 اضلاع میں کورونا تعطیلات 11 ستمبرتک تھی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button