کبریٰ کی جلد شادی ہونیوالی ہے ، عثمان مختار کا دعویٰ
لاہور ( شوبز ڈیسک ) عثمان مختار کے حوالے سے یہ بات مشہور ہے کہ وہ جس بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرتے ہیں اس کی جلد شادی ہوجاتی ہے ۔اب نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے ‘ہم کہاں کے سچے تھے ’ میں عثمان مختار کے ساتھ کبریٰ خان اور ماہرہ خان ہیں، تو صارفین سوال کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ اب کس اداکارہ کی شادی کی باری ہے ۔اسی ایک میم کا جواب دیتے ہوئے عثمان مختار نے تصویر میں کبریٰ خان کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ‘کبریٰ کی باری ہے ۔عثمان مختار کے اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر کبریٰ خان کے چاہنے والوں کو ان کی شادی سے متعلق خبر کا انتظار ہے ۔