عائزہ خان نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

0 32

کراچی  : عائزہ خان نے شوہر دانش تیمور کے ہمراہ ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے بالی ووڈ میں کام نہ کرنیکی وجہ پوچھی۔عائزہ خان نے کہا کہ مجھے بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کا فون آیا تھا اور انہوں نے مجھے اپنی فلم میں کام کرنے کی آفر کی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ امتیاز علی کی فلم کی سکرپٹ بالکل ویسے ہی تھا جیسا میں چاہتی ہوں ۔عائزہ خان نے کہا کہ میں نے فلم کرنے سے انکار کردیا کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ میں پہلے پاکستان میں فلم کروں اور اس کے بعد کسی دوسرے ملک میں کروں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر بھارت میں فلم کروں گی تو پہلے سکرپٹ اچھے سے دیکھوں گی کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ میں کوئی ایسی فلم کروں جو میری حدود کے خلاف ہو یا جس سے مجھے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.