دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کی طبیعت ناساز، آئی سی یو میں منتقل
ممبئی ( شوبز ڈیسک ) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائرہ بانو بلڈ پریشر سے متعلق مسائل کی شکایت ہونے پر تین دن سے ہسپتال میں داخل ہیں۔ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں داخل سائرہ بانو کی طبیعت کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اب وہ پہلے سے بہتر ہیں لیکن ان کا بلڈ پریشر نارمل نہ ہونے کی وجہ سے انہیں آج آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے ۔