ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری، بابر اعظم کا ساتواں نمبر برقرار
لاہور : آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کا ساتواں نمبر برقرار ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی فہرست کے مطابق بلے بازوں میں انگلش کپتان جوئے روٹ نے کیوی کپتان کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی، بھارت کے روہیت شرما پانچویں ، ویرات کوہلی چھٹے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ساتواں نمبر برقرار ہے۔
باؤلرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر، شاہین شاہ آفریدی باؤلرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ آل راؤنڈر کی فہرست میں کوئی بھی قومی کھلاڑی شامل نہیں۔