
اسلام آباد : کورونا وائرس سے 91 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 94 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 31 ہزار 659 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 75 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 82 ہزار 332، سندھ میں 4 لاکھ 22 ہزار 418، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 57 ہزار 721، بلوچستان میں 31 ہزار 865، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 687، اسلام آباد میں 96 ہزار 771 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 865 کیسز رپورٹ ہوئے۔




