اہم خبریںپاکستان

مفتاح اسماعیل ن لیگ سندھ قیادت سے ناراض ، پارٹی عہدے سے مستعفی

کراچی  :   پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریڑی مفتاح اسماعیل مسلم لیگ ن سندھ کی قیادت سے ناراض ہو کر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

گزشتہ ماہ مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں کنٹونمنٹ انتخابات کے ٹکٹ تقسیم کے معاملے پر کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تھی۔ مسلم لیگ ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی، تاہم تحقیقاتی کمیٹی کے غیر فعال ہونے پر سندھ کی قیادت سے ناراض ہو کر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جنرل سیکریڑی سندھ کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے ہنگامی آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پارٹی سے استعفی دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button