اہم خبریںکھیل

ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لیے ٹیم کو حتمی شکل دیدی گئی

اسلام آباد  : پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے بیلجیئم میں ہونے والی ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لیے پاکستان ٹیم کو حتمی شکل دیدی ہے۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف) کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 16 سے 25 ستمبر 2021ء تک فلینڈرز بیلجیئم میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں دنیا بھر سے سائیکلنگ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سائیکلنگ کی تاریخ میں پہلی بار ہماری خواتین سائیکلسٹ عالمی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی ٹیم 6 مرد وں اور خواتین سائیکلسٹس پر مشتمل ہے جس میں کنزہ ملک، زینب رضوان اور اسما جان جبکہ مرد سائیکلسٹ میں علی الیاس، خلیل امجد اور محسن خان شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی سی ایف کوچز کی نگرانی میں سائیکل سواروں کے لیے تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صدر پی سی ایف سید اظہر علی شاہ اور محمد علی ٹیم کے ساتھ ہوں گے اور یو سی آئی کانگریس میں شرکت کریں گے جو چیمپئن شپ کی سائیڈ لائنز میں فلینڈرز میں شیڈول ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button