اہم خبریںبلوچستان

پاک چین دوستی لازوال ہے جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گی ، صالح بھوتانی

کوئٹہ  :  سابق صوبائی وزیر رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی نے گوادر خود کش دھماکے کی مذمت، تین بچوں کی شہادت اور چینی باشندے سمیت دیگر افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی مخالف قوتوں کو انکے عزائم میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی،پاک چین دوستی لازوال ہے جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گی، یہاں جاری کردہ اپنے ایک مذمتی بیان میں سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ گوادر میں خود کش حملہ افسوسناک ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ایسے واقعات سے دشمن اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے پاک چین دوستی چٹانوں سے زیادہ مضبوط ہے اور پاکستانی بلخصوص بلوچستان کی عوام نے ترقی کی منازل طے کرنا کا عزم کر رکھا ہے اور ہم خوشحالی کی منزل ہر صورت حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان، سیکورٹی فورسز اور عوام نے ملکر پہلے بھی ملک دشمن قوتوں کو ناکام بنایا اور آئندہ بھی بنائیں گے انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے بچوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرنے دعا کی اور چینی باشندے سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button