اہم خبریںبلوچستان

نااہل اور سلیکٹڈ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے ، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ :  جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے گوادر میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش پر اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے گوادر میں پانی، بجلی اورنا ہی امن وامان کی صورتحال ٹھیک ہے ایک طرف دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گوادر کی ترقی بلوچستان اور پاکستان کی ترقی ہے مگر دوسری طرف نااہل اور سلیکٹڈ حکمران خودترقی کی را ہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام کے سنیئر اراکین سے جما عت کے صوبائی سیکرٹریٹ میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مو لا نا عبدالواسع نے کہا کہ گوادر میں سیکورٹی معاملات خراب ہوتے جار ہے ہیں سیکورٹی کے باوجودوہاں بم دھماکے ہونا سوالیہ نشان ہیگوادر میں چینی حکام کے ساتھ ساتھ معصوم بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جمعیت علما اسلام ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے کیونکہ دہشت گردی ایک ناسور ہے اور اس سے ترقی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ امن وامان کو بہتر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگربدقسمتی سے بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے مو جو دہ سلیکٹڈ حکمران عوام اور صوبے کیلئے درد سر بن چکے ہیں وقت اورت حالات کا تقاضا ہے کہ امن وامان کی صورتحال پر توجہ دی جا ئے کیو نکہ بے گناہ اور نہتے لوگ آئے روز نشانہ بن رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کی صوبائی قیادت جلد گوادر کا دورہ کرے گی اور وہاں کے قبائلی عمائدین سیاسی جماعتوں کے رہنماں اور عا م عوام سے ملاقاتیں کریں گے اور ان حالات پر ان کو اعتماد میں لیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button