
لاہور( شوبزڈیسک ) فہد مصطفی نے 2016 میں انجم شہزاد کی فلم ’’ماہ میر‘‘ میں اداکارہ ایمان علی کے ساتھ کام کیا تھا ۔فہد مصطفی کا کہنا ہے کہ ایمان علی زبردست اداکارہ ہیں تاہم میں نے انہیں فلم کے سیٹ پر ہی کہہ دیا تھا کہ میں تمہارے ساتھ آئندہ کام نہیں کروں گا۔ اداکار نے کہا کہ بحیثیت ایک شخصیت ایمان علی سے محبت ضرور ہے لیکن ان کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے ۔



