
کوئٹہ : چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کے احکامات کی روشنی میں سول سیکرٹریٹ، ڈویژنل اور ضلعی دفاتر میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے اور ان پر چیک رکھنے کیلئے رکن وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم ارشد بگٹی کو زمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ صبح 9 بجے دفاتر میں سرکاری آفیسران اور عملے کی حاضریاں چیک کرکے رپورٹ پیش کریں گے۔ چیف سیکرٹری نے سی ایم آئی ٹی کی نشاندہی پر سول سیکرٹریٹ میں دفتری اوقات میں غیر حاضر ہونے پر مختلف گریڈ کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آفیسران اور دیگر اہلکار وقت کی پابندی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں کیونکہ لوگوں کی خدمت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ، ڈویژنل اور ضلعی دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پر حاضری چیک کی جائیگی اور غیر حاضر ہونے والے ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔



