
کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ محرام الحرام میں سیکیورٹی کے لئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں۔
ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں محرم الحرام میں بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکارر تعینات کیے جائیں گے، سیکیورٹی کے لئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ دسویں محرم الحرام کو کوئٹہ شہر میں 6 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے جب کہ محرم الحرام میں حساس علاقوں میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔




