
وقار ذکا نے کہا کہ میں اتنے پیسے کما لیتا ہوں جس سے اپنے لوگوں کو سپورٹ کرسکوں۔ ہمارے ہمسایہ ملک نے اپنے کھلاڑی کیلئے بہت سارے اعلانات کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ حکومت پر انحصار نہ کریں۔ میں ارشد ندیم کو یہ انعامی رقم اس لئے دے رہا ہوں تاکہ دیگر کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہو۔
سوشل میڈیا سٹار نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں سے وعدہ کیا کہ آپ سب گوگل سے اولمپکس کے ریکارڈز چیک کریں، اپنے ٹارگٹس کی لسٹ بنائیں، اگر آپ انہیں حاصل کرنے کے اہل ہیں تو میں کہا پوری پاکستانی قوم آپ کا ساتھ دے گی۔




