اہم خبریںپاکستان

کورونا میں مبتلا مریم نواز کی طبیعت سنبھل گئی، خون کے ٹیسٹوں کی رپورٹ بھی بہتر

لاہور :  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبعیت سنبھل گئی، خون کے ٹیسٹوں کی رپورٹ بھی بہتر آنا شروع ہو گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز ایک دو روز میں اپنا کورونا کا ٹیسٹ کرائیں گی۔ ان کی طبعیت میں بہتری کے بعد اب جلد ان کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

مریم نواز 28 جولائی سے کورونا وائرس میں مبتلا ہیں، وہ کورونا وائرس کے باعث آئسولیشن میں تھیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر ڈاکٹرز کی حتمی رپورٹ کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button