اہم خبریںپاکستان

اگست میں 3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ویکسین پاکستان آئے گی

اسلام آباد  : رواں ماہ 3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ویکسین ڈوز پاکستان لائی جائیں گی۔اگست کے دوران آنے والی 3 کروڑ سے زائد ڈوز پاکستان نے خریدی ہیں، چین سے سائنوفام، کین سائنو، سائنوویک کھیپ آئیں گی، رواں ماہ کے اختتام پر فائزر کمپنی پاکستان کو کھیپ فراہم کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے فائزر کمپنی سے 1 کروڑ 30 لاکھ ویکسین ڈوز خریدی ہیں، پاکستان کو رواں ماہ کوویکس سے ویکسین کی بھاری مقدار ملنے کا امکان ہے، پاکستان کو کوویکس سے سائنو فام، آسٹرازنیکا، فائزر ویکسین ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ 2 کروڑ 13 لاکھ 40 ہزار ویکسین ڈوز پاکستان لائی گئی تھیں، رواں ماہ چین سے کورونا ویکسین کی 55 لاکھ ڈوز لائی جا چکی ہیں، رواں ماہ سائنوفام کی 40، 15 لاکھ کین سائنو ڈوز لائی جا چکی ہیں، چین نے رواں ماہ پاکستان کو 20 لاکھ سائنوفام ویکسین ڈوز تحفہ دی ہیں، رواں ماہ 64 ہزار فائزر، 15 ہزار سپوتنک سپٹنک ڈوز پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button