
کوئٹہ : پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کو پولیو جیسے موزی مرض کے انسداد کے لیے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے بچے ہمارا مستقبل ہے ان کو محفوظ زندگی کے مواقع فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبے کو پولیو فری بنانے کے لیے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔اپنے معماروں کو عمر بھر کی معزوری کے بچانے کے لیے ہماری روز اول سے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ نئی نسل کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے قومی سمت صوبائی سطح پر بھی پولیو کی تدارک کے لیے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے دیگر تمام اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس میں پانچ سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلوائے جائیں گے انھوں نے کہا کہ س ضمن میں محکمہ صحت نے صوبے بھر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں اور بچیوں کو انسداد پولیو قطرے پلائیں گے۔ محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ پولیو ورکرز اور ٹیموں کیلیے فول پروف سیکورٹی پلان بھی تیار کیا گیا ہے ہر ٹیم کے ہمراہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان موجود رہیں گے اور انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہے ان کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے پانچ سال تک بچوں کو عمر پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں ۔انہوں نے علماء کرام سمت معاشرے کے تمام باشعور افراد سے اپیل کی وہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا شعوری کردار اداکریں۔تاکہ صوبیکو جلد سے جلد پولیو فری صوبہ بنایا جا سکے۔



