
لاہور: تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اوپن بیلٹ الیکشن کی حمایت کرنی چاہیے، اگر اوپن بیلٹ سینیٹ انتخابات نہیں کرائے جا تے تو پھر آرٹیکل 63کی خلاف ورزی ہوسکتی ہیں، سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ سے پورے پارلیمان کا تقدس پامال ہوگا۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ آخر اپوز یشن جماعتیں سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ کو عزت دینے کے لیے کیوں تیار نہیں ہیں؟سب جا نتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں بولیاں لگتی ہیں۔ضمیر کی خرید وفروخت کا سلسلہ ہمیشہ کیلئے بند ہو ناچاہیے۔ انہو ں نے کہاکہ سینیٹ انتخابا ت کے حوالے سے صدار تی آ ر ڈیننس جاری ہو نے کے بعد بڑی جماعتو ں کے غبارے سے ہو ا نکل گئی ہے جو ممبران کے ووٹ خر ید لیتی تھیں تحریک انصا ف ملک سے ہر برائی کو جڑ سے ختم کرنا چاہتی ہے جب تک کر پشن اور بد عنوانی کو جڑ سے ختم نہیں کیاجا تا ملک کسی صور ت تر قی نہیں کر سکتا۔معا شر ہ میں موجود برائیو ں کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے عوام حکومت کا سا تھ دے۔


