اہم خبریںپاکستان

حج 2021 کے بارے میں سعودی عرب کی جانب سے واضح جواب کے منتظر ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد:  وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان حج 2021 کے بارے میں سعودی عرب کی جانب سے واضح جواب کے منتظر ہے، ویکسین آنے کے بعد امید ہے حج ادائیگی معمول کے مطابق ہوگی۔۔ جمعہ کو وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اب بھی حجاج کرام سے حج کے لئے درخواستیں قبول نہیں کررہا، امیدہے اگلے 5ماہ میں صورتحال بہترہوجائیگی، ویکسین آنے کے بعد امید ہے حج ادائیگی معمول کے مطابق ہوگی۔ وزیر نے بتایا کہ سعودی حکام کی جانب سے حج کے حوالے سے کوئی واضح احکام نہیں آئے اور نہ ابھی تک حج سے متعلق پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ قادری نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ لوگ اس سال حج کے امکان سے پریشان ہیں، اس سلسلے میں سعودی عرب کے حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔،وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاکستان حج 2021 کے بارے میں سعودی عرب کی جانب سے واضح جواب کے منتظر ہے، سعودی حکام اس معاملے پر مشاورت کرتیہیں تاہم اب تک تعدادسے متعلق بھی کچھ نہیں بتایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button