
اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے سینیٹ امید واروں کے لیے ٹکٹ جاری کردیے۔سعدیہ عباسی،اعظم تارڑ،پرویز رشید مشاہد اللہ اور ساجد میر( ن لیگ) کے امیدوار ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ ظفر الحق اور چوہدری تنویر کو نظر انداز کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے تین جنرل، ایک ٹیکنو کریٹ اور ایک خاتون نشست کے لئے چار لیگی رہنماں کا نتخاب کرلیا۔ جمیعت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر کو ن لیگ نے اپنے کوٹے سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ محمد زبیر کو پہلی بار پنجاب سے سینیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کو خواتین کی نشست پر سینیٹ میں لانے کا قوی امکان ہے جبکہ نامور وکیل اعظم نذیر تارڑ کو بھی سینیٹ کی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعظم نذیز تارڑر عاصمہ جہانگیر وکلا گروپ کے مرکزی رہنماں میں شامل ہیں۔ نامزد امیدوار کل الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔۔ یاد رہے یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ جمعیت اہلِ حدیث کے سربراہ ساجد میر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پارٹی ٹکٹس کے لیے خواہشمند امیدواروں سے 15 فروری تک درخواستیں طلب کی تھیں اور ہر امیدوار کے لیے درخواست کے ساتھ 50 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ جمع کرانا ضروری ہے۔یاد رہیکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گزشتہ روز سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے تحت ایوانِ بالا کی نشستوں پر امیدواروں کو منتخب کرنے کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی



