شوبز

کسانوں کے حق میں ٹویٹ،ریحانہ نے سو کروڑ لئے :کنگنا

ممبئی ( شوبز ڈیسک ) ہالی ووڈ پاپ سٹارریحانہ نے بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے حق میں ٹویٹ کیا کردیا کنگنا رناوت ہاتھ دھو کر ان کے پیچھے پڑگئی ہیں۔ پہلے تو انہوں نے ریحانہ کو بیوقوف کہا اور اب کہہ رہی ہیں کہ گلوکارہ نے پیسے لئے ہیں۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ امریکی گلوکارہ جس نے عالمی وبا کے حوالے سے آج تک کچھ نہیں کہا، امریکی پارلیمنٹ پر ہونے والے ہنگامے پر ایک لفظ نہیں بولا، ایک دن اٹھتی ہے اور کسانوں کیلئے ٹویٹ کرتی ہے ۔ اس نے ضرور اس ٹویٹ کیلئے کم از اکم 100 کروڑ روپے وصول کئے ہوں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button