اہم خبریںبین الاقوامی
مقبوضہ کشمیر:3کشمیریوں کی شہادت پر ہڑتال،7نوجوان گرفتار

سری نگر : بھارتی فوجیوں نے ،شوپیاں اور پلوامہ کے علاقوں میں عمران احمد ، عرفان احمد ، بلال احمد ، توفیق احمد ، مزمل احمد ، عادل احمد اور جنید الطاف کو جعلی الزامات کے تحت گرفتار کیا ۔ نوجوانوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج انہیں جعلی الزامات لگا کر لے گئی۔ ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدیداحتجاج کیا۔ دریں اثنا سب ضلع ترال میں 3مقامی نوجوانوں کی شہادت پر قصبے میں مکمل ہڑتال رہی، اس دوران تمام کارو باری ادارے بند ر ہے ۔




