روس ،اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر احتجاج،4700 زیر حراست
ماسکو : روس بھر میں اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کی گرفتاری کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ، پولیس نے مختلف شہروں سے 470 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ مظاہرین نے صدر پوٹن کیخلاف نعرے لگا ئے ۔ اپوزیشن رہنما کی اہلیہ کو ماسکو سے مظاہرہ کرنے پر حراست میں لے لیاگیا۔