اہم خبریںپاکستان

بطور جانشین ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاؤں گا: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان پیپلز پارٹی کے 53 ویں یوم تاسیس پر کہنا ہے کہ میں  بطور جانشین شہید ذوالفقاربھٹو، شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے جمہوریت و مضبوط پاکستان کی خاطر آمروں کے مظالم کا مقابلہ کیا، قیادت وکارکنان نےمختلف ہتھکنڈوں، تشدد، قید و بند اور شہادتوں کا بڑی جرات سے سامنا کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی علمبردار ہے، پی پی پی آئین وپارلیمان کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button