اہم خبریںپاکستان

پاکستان میں کرونا کا تیز ترین علاج دریافت ہو گیا

ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا اسپتال میں کورونا کے آئی وی آئی جی طریقہ علاج کے ٹرائل میں شدید بیمار مریض صرف پانچ روز میں صحت یاب ہو کر گھر منتقل ہوچکے ہیں۔

ماہرین ایک جانب حکومت کے تعاون اور اجازت کے منتظر ہیں تو دوسری جانب کورونا سے صحت یاب ہونے والوں سے اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز میں ڈاکٹر شوکت علی اور ان کی ٹیم نے اپنی محنت سے کورونا کا تیز ترین علاج دریافت کرلیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر شوکت علی نے بتایا کہ آئی وی آئی جی انجیکشن ایک سے زائد افراد کے پلازمہ کو لیکر بنائی گئی ہے جو آئی سی یو میں زیرِ علاج 60 فیصد مریضوں جبکہ آکسیجن والے ایچ ڈی یو کے مریضوں میں 100 فیصد کارآمد ثابت ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button