شوبز
میں محبت میں بُری ہوں، علیزے شاہ کا ’’ اعتراف ‘‘

لاہور: اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ وہ محبت میں بہت بُری ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے سفید ٹی شرٹ اور نیلی جینز زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ وہ کسی شاپنگ مال میں موجود ہیں۔اداکارہ نے تصویرکے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’میں محبت میں بہت بُری ہوں‘‘۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی سوشل میڈیاپر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کر دیا تھا۔ اب اداکارہ کے بیان سے اس بات میں سچائی نظر آنے لگی ہے ۔




