اہم خبریںپاکستان

آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی جس میں کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاک فوج کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی، پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button