اہم خبریںپاکستان

’کراچی واقعے میں ملوث آئی ایس آئی اور رینجرز کے افسران معطل‘

آئی جی سندھ کے تحفظات پر فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل کرلی گئی، انکوائری کی سفارش پر متعلقہ آفیسرز کو ذمے داریوں سے ہٹا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی سندھ کے تحفظات پر پاک فوج نے انکوائری مکمل کرلی۔ مزار قائد کے واقعہ پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، رینجرز، قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال سے نمٹنے میں مصروف تھے، قانونی کارروائی کے لئے رینجرز، آئی ایس آئی سیکٹر ہیڈ کوارٹرز پر شدید عوامی دباؤ تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افسران کو ایسی ناپسندیدہ صورتحال سے گریز کرنا چاہیئے تھا، صورتحال کے باعث ریاست کے 2 اداروں میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، ان افسران کو محکمانہ کارروائی تک ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا، ضابطہ کی خلاف ورزی پر آفیسرز کیخلاف کارروائی جی ایچ کیو میں کی جائیگی۔ آئی جی سندھ کے تحفظات پر انکوائری آرمی چیف کے حکم پر کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button