اہم خبریںپاکستان

شجاعت حسین کی طبعیت میں بہتری، کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا

لاہور:   چودھری شجاعت حسین کی طبعیت میں بہتری آئی ہے، ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا۔ مریم نواز نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج قاف لیگ کے رہنما کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

چودھری شجاعت کو گزشتہ روز طبعیت ناساز ہونے پر لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ مونس الٰہی نے بتایا کہ چودھری شجاعت کی طبعیت بہتر ہے، انہوں نے خیریت دریافت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button