پہلا T20، زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان اور زمبابوے کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ ڈرائی ہے ہم بھی ٹاس جیت جاتےتو بیٹنگ کرتے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہم مثبت اور بے خوف کرکٹ کھیلیں گے، عثمان قادر کا آج کے میچ میں ڈیبیو کررہے ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کوشش کریں گے زمبابوے کو جلد آؤٹ کریں، آج ہم نوجوان پلیئرز کو موقع دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بارٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کپتان بابراعظم، فخرزمان ، حیدرعلی شامل ہیں جبکہ محمد حفیظ ،محمد رضوان ،خوشدل شاہ ، فہیم اشرف ، وہاب ریاض ، حارث رؤف اور محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔



