شوبز
فلموں میں کامیڈی کو بھی شامل کیا جائے :افضل خان

لاہور ایک انٹر ویو میں افضل خان نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو صحیح سمت دکھانے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے سٹیج، ٹی وی اور فلم بہترین پلیٹ فارم ہیں جن سے استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر دوسرا شخص ڈپریشن کا مریض ہے اس لئے سکرپٹ لکھنے والوں کو کامیڈی کو بھی بنیادبنانا چاہیے تاکہ جب اس پر کام ہو تو ایک توازن پیدا ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اچھے سکرپٹ کی حامل کسی فلم کی پیشکش ہوتی ہے تو اس میں ضرور کام کرتا ہوں۔




