بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر :بھارتی دہشتگردی،مجاہدڈاکٹر سیف میر شہید

سرینگر :  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے ،قابض فوج نے پی ایچ ڈی ڈاکٹر سیف اللہ میر کو شہید کردیا،اتوار کی صبح سرینگر کے نواحی علاقے رینگریتھ میں مقابلہ شروع ہوا جو پانچ گھنٹے تک جاری رہا،انڈین فورسز سے مقابلے میں ڈاکٹر سیف اللہ شہید ہوگئے ،ان کے ساتھی کو بھارتی فوج نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔واقعہ کیخلاف علاقے میں مظاہرے پھوٹ پڑے ،بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی مظالم کیخلاف نعرے لگائے ۔قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی،ڈاکٹر سیف اللہ میر عرف غازی حیدر پی ایچ ڈی ڈاکٹر تھے ،وہ حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر تھے ،ریاض نائیکو کی شہادت کیخلاف انہیں آپریشنل کمانڈ دی گئی تھی۔ان کا تعلق پلوامہ سے تھا۔ادھرکے پی آئی کے مطابق بھارتی حکومت نے صنعت کاروں کے لیے مقبوضہ کشمیر میں 24 ہزار کنال اراضی حاصل کر لی ہے جبکہ مزید 24 ہزار کنال اراضی جلد ہی حاصل کر لی جائے گی۔اراضی انڈسٹری اینڈ کامرس محکمہ کے نام منتقل کر دی گئی ہے ۔یہ اراضی جموں،کٹھو عہ ،اودھم پور،سامبا،راجوری،پونچھ،بار ہ مولا،بڈگام،پلوامہ اور اسلام آباد میں حاصل کی گئی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button