
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعتیں7اکتوبر کو پہلا جلسہ کوئٹہ میں رکھنے پرغور کر رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے7 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیاری کیلئے وقت چاہئے تو ایک دو دن کی تاخیر کی جا سکتی ہے۔ جلسے کی حتمی تاریخ اور مقام کا اعلان تمام جماعتوں کو اعتماد میں لےکرکیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اپوزیشن نے20ستمبر2020 کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں فیصلہ کیا تھا کہ اکتوبر اور نومبر میں صوبائی دارالحکومتوں سمیت بڑے شہروں میں جلسے کیے جائیں گے جب کہ دسمبر میں ملک گیر ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے۔




