
ڈاکٹر بابر اعوان نے نواز شریف کے بارے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سزا یافتہ مجرم کی واپسی کے خلاف کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے لکھا کہ میاں نواز شریف کی مفروری کے امکانات زیرو ہیں۔ بابر اعوان نے لکھا کہ اسی لئے نواز لیگ کی سیاست کبھی گریبان تک پہنچتی ہے اور کبھی پائیدان پر۔ عجیب شیر ہیں، گھر واپسی سے بھی گھبراتے ہیں۔




