اہم خبریںپاکستان

سعید غنی کا حیدر آباد میں مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ، تدریسی نظام کا جائزہ

حیدر آباد:  صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اچانک حیدرآباد کے سکولوں اور کالجز کا دورہ کیا، ایس او پیزپر عمل نہ کرنے والے استاد اور سٹاف کی سرزنش کی وہی سکول میں طالبات کی حاضری کی کمی کا نوٹس لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

سعید غنی کی گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج قاسم آباد پہنچنے کی اطلاع پر اساتذہ اور سٹاف کی دوڑیں لگ گئیں۔ وزیر تعلیم نے کالج میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا، اساتذہ اور اسٹاف کے ماسک نہ پہنے پر نوٹیس لیا، ایس او پیز پر عمل مکمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ صوبائی وزیر نے سکول میں طالبات کی حاضری کی کمی کا نوٹس لیا اور پرنسپل سے باز پرس کی، انہوں نے نہم اور دہم کی طالبات کی کمی پر والدین سے رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button