اہم خبریںپاکستان

پنجاب کے عوام کی خدمت کی، حکومت کو انتقام کے علاوہ کچھ نہیں نظر آتا: شہباز شریف

لاہور:   قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے پنجاب کے عوام کی خدمت کی، حکومت کو انتقام کے علاوہ کچھ نہیں نظر آتا، حکومت صرف اور صرف انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں لیگی صدر کی بیٹی رابعہ عمران کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

لیگی صدر شہباز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا جویریہ علی کی حاضری معافی کی درخواست پر نیب کا جواب کہاں ہے؟ جس پر پراسکیوٹر نیب نے کہا جوریہ کی درخواست پر جواب دینے کے لیے مہلت فراہم کی جائے۔

فاضل جج نے کہا جوریہ کی درخواست پر نیب کے وکلاء بحث کریں۔ نیب وکیل نے کہا ہمارے مذہب نے جو درجہ ہماری خواتین کو دیا ہے کس مذہب نے نہیں دیا، خواتین کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button