میر حاصل بزنجو کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر 12 ستمبر کو الیکشن ہوگا

0 22

الیکشن کمیشن بلوچستان نے سینیٹر میر حاصل بزنجو کی وفات سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر 12 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخبات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے 4 امیدواروں کی حمتی فہرست کر دی ہے، ان میں بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد خالد بزنجو، جے یو آئی (ف) کی جانب سے غوث اللہ امیدوار نامزد ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹٰی کے محمد علی اور آزاد امیدوار منیر احمد بلوچ بھی شامل ہیں۔

سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے 12 ستمبر کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک بلوچستان اسمبلی ہال میں پولنگ ہوگی۔ ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والا امیدوار مارچ 2021ء تک سنیٹیر رہے گا۔

بلوچستان عوامی کے امیدوار کی جے ڈبلیو پی، بی این پی عوامی اور ایچ ڈی پی نے حمایت کر دی ہے جبکہ پی ٹی آئی سے رابطے جاری ہیں۔ اسی طرح دوسرے امیدوار بھی حمایت کے لئے توڑ جوڑ میں مصروف ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.