بولان میڈیکل کالج کی پرانی حیثیت بحال
بلوچستان حکومت نے بولان میڈیکل کالج کی پرانی حیثیت بحال کردی ہے۔ حکومت بلوچستان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے بعد کالج کے تمام ڈاکٹر اور ملازمین محکمہ صحت کے ماتحت ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کالج کے ملازمین کے سروس معاملات بلوچستان سول سرونٹ ایکٹ 1974 کے تحت ہوں گے۔صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسرز، ملازمین، ڈاکٹرز ڈیپوٹیشن پر بولان میڈیکل یونیورسٹی میں ملازمت کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کی ترقی، پنشن، گروپ انشورنس، جی پی فنڈز کی ادائیگی حکومت بلوچستان کرے گی۔